بھمبر(پی آئی ڈی)
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھمبر کے زیرِاہتمام ایف ڈبلیو سی کرسچن کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھمبر کے زیرِاہتمام فیملی ویلفیئر سنٹر (FWC) کرسچن کالونی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 60
سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔
RHSC-A کی فیمیل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نایاب ظفر نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت جنرل ادویات اور مانع حمل اشیاء فراہم کیں۔
کیمپ میں 40 جنرل مریضوں کو علاج و مشورہ دیا گیا، جبکہ 23 خواتین کو فیملی پلاننگ سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے انہیں جدید مانع حمل ادویات و آلات (contraceptives) مہیا کیے گئے۔
کیمپ کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ مقامی عوام نے اس اقدام کو خوب سراہا اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھمبر کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.