جشن آزادی میں 8 دِن باقی رہ گئے، اُناسیویں یوم آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیاگیا
اس بار اُناسیویں یوم آزادی کو ’حصول آزادی سے تحفظ آزادی‘ کا عنوان دیا گیا ہے
بہاولپور،راجن پور، گجرات، لیہ، گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی، اٹک سمیت مختلف شہروںکو سجانے کا سلسلہ جاری ہے
راولپنڈی میں مری، صدر، سیٹلائٹ ٹاﺅن، فیض آباد، کمرشل مارکیٹ، چاندنی چوک، کمیٹی چوک، راجہ بازار، فوارہ چوک، مال روڈ، چئیرنگ کراس کو سبز ہلالی پرچموں سے سجاد یاگیا
گوالمنڈی، موتی بازار، لیاقت روڈ، چکلالہ، سکستھ روڈ، سوینتھ روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی قومی پرچم لہرا دئیے گئے
مری روڈ کے دونوں اطراف قومی پرچم، بینر اور آرائشی جھنڈیاں آویزاں کردی گئیں
یوم آزادی کے سلسلے میں مختلف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر مشتمل ہورڈنگز اور بڑی بڑی سکرینز بھی آویزاں کی گئی ہیں
شہروں کی شاہراہوں پر قومی پرچموں کی بہار میں بچوں کی خصوصی دلچسپی
گھروں پر قومی پرچم لہرانے، گاڑیوں پر پرچم اور سٹیکر لگانے کا سلسلہ بھی جاری
نوجوانوں اور عام شہریوں نے موٹر سائیکلوں کو بھی قومی پرچموں سے سجا لیا
سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں بھی کردیا گیا، چوراہوں کو برقی قمقوں سے سجا دیاگیا
ہسپتالوں ، اولڈ ایجن ہومز اور دیگر عمارتوں پر بھی خوبصورت انداز میں چراغاں کیاگیا
بڑے شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں پر بھی سکرینز، ہورڈنگز اور قومی پرچم لگائے گئے ہیں
جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں انتظامیہ اور شہری تنظیمیں بھی متحرک ہیں
سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یوم آزادی کے سلسلے میں مختلف رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے
یہ محض آزادی کا جشن نہیں بلکہ ایک نظریے کی تجدید کا موقع بھی ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
باوقار قوموں کی طرح پاکستان بنانے والوں کے احسان کا اعتراف کرنا ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
Comments are closed.