شہید میجر عزیز بھٹی کی یاد میں دو روزہ شہید بینظیر بھٹو ڈویژنل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ) شہید میجر عزیز بھٹی کی یاد میں دو روزہ شہید بینظیر بھٹو ڈویژنل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد اے ٹی آئی گراؤنڈ سکرنڈ میں محمد یوسف چنہ کی سرپرستی میں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد شہید بینظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب (اے ٹی آئی) سکرنڈ نے ڈسٹرکٹ یوتھ سپورٹس آفس ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے تعاون سے کیا تھا۔ حصہ لینے والی ٹیموں میں شہید بینظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب (اے ٹی آئی) سکرنڈ، فرینڈز کلب نواب شاہ، طالب کلب کدھر، خان محمد کلب موریو لاکہو، سید قمبر شاہ کلب چھوٹی ہزار موری، سید یوسف شاہ مدظ میر مشاخ اور شاہ لطیف نوشہرو فیروز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت تقریب میں مہمان شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں قاضی جاوید سنائی، نیاز لاشاری، رضا محمد سیال، بشیر لاشاری، غلام نبی ملاح، عبداللطیف قریشی، بابر خان انڑ اور دیگر شامل تھے۔ پروگرام سے پہلے میزبان محمد یوسف چنہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں تحائف اور ہار پہنائے۔

You might also like

Comments are closed.