افراد باہم معذوری کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت کے بارے میں آگاہی ضروری ہے صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی

افراد باہم معذوری کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت کے بارے میں آگاہی ضروری ہے ۔ یہ بات جوائنٹ صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی نے آج جینڈر اینڈ ڈسیبلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بلیو وینز کی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر لائبہ خان یوسفزئ ، ایس پی ڈی اے کے محمد جاوید، کے محمد حارث خان،  کےمحمد شفیق، پیمان کے حامد علی، پاک وویمن کے فضل ربی، ڈائریکٹر الیکشنز محمد ندیم خان اور ترجمان صوبائ الیکشن کمشنر سہیل احمد بھی موجود تھے۔
جوائنٹ صوبائ الیکشن کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ الیکشن کمیشن خواتین سمیت تمام محروم طبقات کی انتخابی عمل میں شرکت یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں افراد باہم معذوری کے صحیح اعداد و شمار حاصل کرکے ان کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت سے متعلق آگاہی بنانے کی ضرورت ہے۔ محمد فرید آفریدی نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں کو گراونڈ فلور پر بنائیں جو قابل رسائ ہو۔
اس سے پہلے ڈائریکٹر الیکشنز محمد ندیم خان نے افراد باہم معذوری کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر سے متعلق طریقہ کار اور قانونی حیثیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جو معذور افراد جوکہ رجسٹرڈ ہوں اور پولنگ اسٹیشن نہیں جاسکتے تو وہ متعلقہ فارم پر کرکے ریٹرننگ آفیسر سے پوسٹل بیلٹ حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹاف کو بھی معذور افراد اور دیگر محروم طبقات کے حوالہ سے خصوصی تربیت دی جاتی ہے،
اس موقع پر شرکاء نے پوسٹل بیلٹ پیپر سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں مختلف تجاویز دیں۔

You might also like

Comments are closed.