یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعلٰی ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک واک کا انعقاد

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعلٰی ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک واک کا انعقاد

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلٰی کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واک کی قیادت کی

وزیراعلٰی ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک واک میں مقامی حریت رہنما، ضلعی انتظامیہ، سرکاری حکام، طلبہ، سول و سماجی شخصیات کی شرکت

شرکاء واک کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور مودی حکومت کے کشمیری عوام پر مظالم کیخلاف نعرے بازی

شرکاء واک کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن، غاصبانہ قبضہ کی شدید مذمت

مقبوضہ کشمیر کے مطلوم عوام کئی دہائیوں سے بھارتی جبر و مظالم کا شکار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا کی میڈیا سے گفتگو

دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، فیصل کریم کنڈی

آج کے دن مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی، گورنر خیبرپختونخوا

عالمی انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر جاری مظالم کا نوٹس لیں، گورنر خیبرپختونخوا

ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف وردیاں جاری ہیں جو انسانی حقوق کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، فیصل کریم کنڈی

عالمی مسئلہ کشمیر کے حل کئے بغیر خطہ میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، فیصل کریم کنڈی

You might also like

Comments are closed.