وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویڈیو بیان
یوم استحصال کشمیر پانچ اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے، عطاء اللہ تارڑ
بھارت نے اس روز مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ مزید بڑھانے کے لئے اس کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی اور کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے۔ عطاء اللہ تارڑ
پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ
کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ عطاء اللہ تارڑ
پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ عطاء اللہ تارڑ
بھارتی حکومت بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، عطاء اللہ تارڑ
بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور وہاں ناجائز قبضہ قائم کئے ہوئے ہے۔ عطاء اللہ تارڑ
پوری دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ
پاکستان کا ہر شہری کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ
اس یوم استحصال کے موقع پر 5 اگست 2019ء کے اقدامات اور بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، عطاء اللہ تارڑ
کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، عطاء اللہ تارڑ
اس دعا اور امید کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھارت کا غاصبانہ اقدام واپس ہوگا اور کشمیریوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔ عطاء اللہ تارڑ
Comments are closed.