پانچ اگست 2019 وہ سیاہ دن ہے جس دن بھارت نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کو غاصبانہ طور پر قبضہ کر کے اسکی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
بھارت کا یہ عمل جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد اور انکے حق خود ارادیت کو نہیں چھین سکتا۔
یہ وہ حق ہے جو انہیں سیکورٹی کونسل اور اقوام
متحدہ کی طرف سے دیا گیا ہے۔
بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور جو نہتے کشمیریوں کو خون بہایا جا رہا ہے اس سے جموں کشمیر کے عوام کی جہدوجہد آزادی کو نئی توانائی مل رہی ہے۔
پاکستان جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے انکے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ انشااللہ تعالی جموں و کشمیر کے عوام کے لیے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔
Comments are closed.