قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔

اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران مرحوم ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اظہر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 18 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 13 اگست 2025 بروز بدھ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے 18 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی اور اراکین اسمبلی سید نوید قمر، شیخ آفتاب احمد، سید حفیظ الدین، محمد ریاض فتیانہ، اعجاز الحق، پولین بلوچ، محترمہ شازیہ مری، محترمہ نزہت صادق اور محترمہ سیدہ شہلا رضا نے شرکت کی۔

You might also like

Comments are closed.