گورنر ہاؤس پشاور میں پیرکے روز خیبر پختونخوامحتسب کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں مطہر زیب نے بطور صوبائی محتسب اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مطہر زیب سے بطور صوبائی محتسب انکے عہدہ کا حلف لیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا محتسب مطہر زیب کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباددی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حلف برداری تقریب میں صوبائی محتسب(خاتون) رباب مہدی، سرکاری محکموں کے انتظامی افسران سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئے۔#
Comments are closed.