ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع ٹھٹہ میں امن و امان بحال رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کی گئی۔
سنیپ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد کو جدید تلاش ڈیوائس کی معرفت چیک کیا گیا اور موٹرسائیکلوں، رکشہ، مسافر وین، بس و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس کے علاؤہ متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتارے گئے۔
تمام ایس ڈی پی اوز کی جانب سے اپنے علاقے کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ اپنی حدود میں سنیپ چیکنگ جاری ہے۔
اس کے علاؤہ پولیس کی جانب سے شہر کے اہم علاقوں بلخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ جاری ہے۔
سنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو سکے۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
Comments are closed.