سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے چیئرمین ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان اور ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاءاللہ، سی ای او ایم سیز، کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان اور ستھرا پنجاب کے ضلعی انچارج صآئم وارث ، چاروں تحصیلوں کے منیجرز شریک ہوئے۔ چیئرمین ستھرا پنجاب پروگرام خوشاب ملک محمد آصف بھاء کو ضلعی انچارج منیجرز صائم وارث اور چاروں تحصیلوں کے منیجرز نے ضلع خوشاب وتحصیلوں کے منیجرز نے صفائی ،ورکرز کی تعداد ،سپر وائزر، نگرانوں، مشینری ودیگر بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر اجلاس نے ستھرا پنجاب کے ضلعی انچارج ،ومنیجرز کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر چیئرمین ستھرا پنجاب ملک محمد آصف بھاء اعوان نے عدم اطمینان اور سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں حال کی گھڑی میں آپ کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہوں تحصیل خوشاب سمیت چاروں تحصیلوں کی پراگریس اچھی نہیں گلی محلوں اور ہر طرف سے شکایت آ رہی ہیں ۔وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے خوشاب شہر صفائی کی مد میں بہت بڑا فنڈ فراہم کیا ہے صدر اجلاس نے کہا کہ افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینری بھی پوری کی جائے اور شہر کی کلین سویپ صفائی کی جائے اس کے علاوہ صدر اجلاس نے دبنگ اور واضح الفاظ میں کہا کہ میں ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں گلی محلوں کا خود سرپرائز وزٹ کروں گا۔ آئندہ سی ایم پنجاب کے پروگرام ستھرا پنجاب میں صفائی کے معاملے میں شکایت ،غفلت اور کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ کمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اے ڈی سی جی کو ستھرا پنجاب پروگرام کے کاموں اور شہر کی صفائی بارے اسپیشل وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ صدر اجلاس نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو شہر گلی محلوں ،نالوں اور دیگر ایریاز سے انکروچمنٹ ختم کرنے نکاسی آب بارے بات چیت کی گئی علاوہ ازیں ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی سکیموں اور کاموں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا ۔ایکسیئن ہائی وے خوشاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے جاری ترقیاتی منصوبوں ،کاموں بارے بریفنگ دی ایم پی اے خوشاب ملک محمد آصف بھاء اعوان نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کی نشاندہی ہوئی ہے منصوبوں میں ناقص میٹریل اور کرپشن کرنے والے ٹھیکیداروں اور وزیر اعلی ا کی جانب سے دیئے گئے فنڈز کا ضیاع کرنے والوں کا فیصلہ کن محاسبہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.