گورنر ہاؤس پشاور میں بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ تقسیم کی تقریب
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
گورنر نے بنت حوا فورم کیجانب سے باصلاحیت خواتین میں ایوارڈ تقسیم کئے
بنت حوا فورم کیجانب سے تعلیم،صحت، کھیل، ادب، صحافت،آئی ٹی، سائینس و سماجی شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈ دئیے گئے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایوارڈ حاصل کرنیوالی خواتین کو مبارکباد
صوبہ کے جنوبی اضلاع کی خواتین کیلئے بنوں میں پہلی وویمن یونیورسٹی قائم کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
صوبہ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے پروگرام متعارف کرا رہے ہیں، گورنر کا تقریب سے خطاب
خواتین معاشرتی و ملکی ترقی میں برابر کی شراکتدار ہیں، فیصل کریم کنڈی
ہمارے صوبہ کی خواتین کسی بھی شعبہ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، فیصل کریم کنڈی
پشتون معاشرے نے ہمیشہ عورت کو عزت و قدر کا مقام دیا ہے، فیصل کریم کنڈی
خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں، فیصل کریم کنڈی
پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید بینطیر بھٹو پوری دنیا میں پاکستانی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں، فیصل کریم کنڈی
شہید بینطیر بھٹو کو دنیا میں عزت و وقار، غیرت اور دلیرانہ قیادت کے نام سے یاد کیاجاتا ہے، فیصل کریم کنڈی
خواتین کو خودمختار کئے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، فیصل کریم کنڈی
بحیثیت گورنر وویمن ایمپاورمنٹ میرے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے، فیصل کریم کنڈی
ہم سب نے ملکر اپنی خواتین کو وہ عزت و توجہ دینی ہے جسکی وہ نہ صرف طلبگار ہیں بلکہ حقدار بھی ہیں، فیصل کریم کنڈی
Comments are closed.