4 اگست یوم شہداء پولیس
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے.
ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے ‘یوم شہداء پولیس’ کے موقع پر شہداء کی مزاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ قرآن خوانی کی گئی.
ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی نے پولیس کے افسران و جوانوں اور شہداء کے ورثاء کے ساتھ مل کر شہدائے پولیس کی مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ منور عباس سومرو ڈی ایس پیز کے ہمراہ یادگار شہداء پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس کے علاؤہ ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے شہداء کی ایثال ثواب کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں قرآن خوانی کرائی گئی۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ شھید ہماری قوم کا سرمایہ ہے، امن و امان کے خاطر پولیس کے شہداء کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور آج جو امن قائم ہے اس میں سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی قربانیاں شامل ہیں اور شہداء کے اہلخانہ کسی بھی لمحہ خود کو تنہا ہرگز محسوس نہ کریں، ٹھٹہ پولیس ہر وقت ان کے ساتھ ہے۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
Comments are closed.