ہنزہ ترقی پسند اور محب وطن لوگوں کی سرزمین ہ، ثقافت و سیاحت کا فروغ، روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،ایمان شاہ

ہنزہ
گلمت گوجال، ہنزہ میں سہہ روزہ اپریکوٹ فیسٹیول کی رنگا رنگ اختتامی تقریب جوش و خروش سے منعقد ہوئی، جس میں معاون خصوصی برائے گلگت بلتستان ایمان شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔معاون خصوصی ایمان شاہ نے فیسٹیول کے مختلف ثقافتی اور دستکاری اسٹالز کا دورہ کیا، مقامی فنون لطیفہ کا بھی جائزہ لیا اور عوام سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے مقامی فنکاروں، نوجوانوں اور کاریگروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنزہ محب وطن، پرامن اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے۔ یہاں کے لوگ باہمت، جفاکش اور ترقی پسند ہیں۔ ایسی مثبت سرگرمیاں نہ صرف ہماری ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ سیاحت، روزگار اور علاقائی ترقی کے نئے دروازے بھی کھولتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر عوام کے حقوق کی موثر نمائندگی کرتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد خوبانی (اپریکوٹ) سمیت مقامی پیداوار کو فروغ دینا، ثقافت و سیاحت کی ترویج اور علاقائی ہم آہنگی و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف ہنزہ کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی ایک کامیاب کوشش ثابت ہوا بلکہ مقامی معیشت کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی بنا۔
تین روزہ فیسٹیول میں مقامی فنکاروں، نوجوانوں، دستکاروں اور عوام کی بھرپور شرکت نے اس ایونٹ کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کیا۔اس موقع پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے اسٹالز کا دورہ کیا، تحائف خریدے اور مقامی مہمان نوازی کی بھرپور تعریف کی۔ خاص طور پر ہنزہ کینڈی،دیسی انرجی بار نے شرکاء کی توجہ حاصل کی، جو کہ خوبانی سے تیار کی جاتی ہے۔ اس منفرد پراڈکٹ کی مانگ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.