ڈرائنگ و ڈیزائن کے مطابق کام کے میعار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے، ڈی جی جی ڈی اے

گلگت:
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم انجینئر شفقت علی، کنسلٹنٹ کی ٹیکنیکل ٹیم اور متعلقہ ٹھیکدار کے نمائندے بھی ہمراہ تھے۔ کونوداس ایریا، ایئرپورٹ روڈ ایریا سونی کوٹ اور جی بی اسمبلی ایریا جوٹیال کا دورہ کیا. دورے کا مقصد جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینا، کام کی رفتار اور معیار کا معائنہ کرنا اور درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا تھا. اس موقع پر دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان بھی موجود تھے. ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام کو ڈرائنگ اور ڈیزائن مطابق کام کے میعار کو برقرار رکھتے ہوئے رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ کام کو مقررہ وقت تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

You might also like

Comments are closed.