محمد (محمد رفیق پندرانی )) صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردار ذادہ فیصل خان جمالی سے گوٹھ سردار رستم خان جمالی، بکھرڑہ میں حلقہ انتخاب کے معززین نے ملاقات کی اور انہیں علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔صو بائی وزیر لائیو اسٹاک سردار ذادہ فیصل خان جمالی نے عوامی مسائل کو غور سے سننے کے بعد ان کے جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مسائل حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دیہی علاقوں کی ترقی، روزگار کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
Comments are closed.