ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی

لاہور  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہفتہ کے روز مفکرِ پاکستان، شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،مزار اقبال پہنچنے پر پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، ایرانی صدر مسعود پز شکیان،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کا پر تپاک استقبال کیا گیا،مزار اقبال پر چیئر مین رویت ہلال کمیٹی و خطیب باد شاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کروائی،ا یرانی صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے اور علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔معزز مہمان نے علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے کو عالم اسلام کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔لاہورایئر پورٹ سے مزار اقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا،ایرانی وفد کی سکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی بخاری ،صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت و دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

You might also like

Comments are closed.