تفصیلات کے مطابق 21 جولائی 2025 کو رات کے وقت ملزمان نے ہائی اسکول جھرک کے قریب بھینسوں کے تبیلے میں انور ولد نور محمد ملاح کو کلہاڑیوں کے وار سے زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے ایسی اطلاع ملنے پر جھرک پولیس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس کی نگرانی میں زخمی انور ملاح کو طبی علاج کے لیے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا جس کے بعد سول ہسپتال کراچی ریفر کردیا گیا جہاں زخمی کی موت واقع ہوگئی جس کا مقدمہ تھانہ جھرک پر فوتی کے بھائی شبیر عرف ابی ملاح کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔
مدعی کے کہنے پر کچھ مشکوک افراد کو بھی پولیس حراست کے لیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے سخت احکامات پر ایس ڈی پی او جھرک ڈی ایس پی واجد تھیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جھرک گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر صدیقی فارم جھرک نالی موری کے قریب کامیاب کارروائی کرکے قتل کی واردات میں ملوث 5 ملزمان الهداد عرف داد ولد محمد بخش ڈاگوری سولنگی، عبدالرحمان ولد محمد بخش ڈاگوری سولنگی، آچار عرف آچو ولد اشرف ملاح، محمد خان عرف مملو ولد الھڏنو ماچھی اور افضل ولد قادو ماچھی کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان میں سے الهداد عرف داد ۽ عبدالرحمان ڈاگوری سولنگی نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ ملزمان کا پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
. ترجمان ٹھٹہ پولیس
Comments are closed.