سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) چیمبر آف کامرس ہال گوجرانوالہ میں کاروان ویلفئیر سوسائٹی گوجرانوالہ اور ادبی فورم گوجرانوالہ کی جانب سے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح سیمینار اور ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں نامور قلمکارہ ،مصنفہ ، ادیبہ اور جرنلسٹ سعدیہ ہماء شیخ ایڈووکیٹ سرگودھا سے بطورمہمان خصوصی تھیں۔
اپنے خطاب میں ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے کہا کہ آج ماں کے حوالے سے میرے ایوارڈ ز کی ہیٹرک ہو گئ ہے۔ پہلے ناولوں کے عالمی دن، پھر دھرتی ماں اور اب قوم کی ماں۔
انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں وہ اصولی، دلیر، نڈر، نظریاتی اور سیاسی خاتون تھیں، جنہوں نے وقت کے ڈکٹیٹر سے جنگ کی ۔ مادر ملت اپنے بھائ جناح کے ویژن کے ساتھ رہیں ۔
انہوں نے کہا میں نے بھی فاطمہ جناح کی تقلید کرتے ہوئے اپنے بھائ کیساتھ بار کا الیکشن لڑا اور تاریخی فتح حاصل کی۔
Comments are closed.