لوک ورثہ ہیریٹیج میوزیم میں “میو کمیونٹی” کے لیے ایک نئے ثقافتی ڈایوراما کا قیام عمل میں لایا ہے،

اسلام آباد (یکم اگست 2025) لوک ورثہ ہیریٹیج میوزیم میں “میو کمیونٹی” کے لیے ایک نئے ثقافتی ڈایوراما کا قیام عمل میں لایا ہے، جو میو کمیونٹی کی منفرد تاریخ، ثقافت اور روایات کو نمایاں کرتا ہے، جو پاکستان کے متنوع ثقافتی منظر نامے میں ایک اہم جھلک ہے۔

میو کمیونٹی، جس کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں، بنیادی طور پر جنوبی پنجاب اور سندھ کے کچھ حصوں میں آباد ہے۔ اپنی منفرد روایتی ثقافت، رنگین لباس، زرعی طرز زندگی اور روایتی موسیقی کے لیے معروف ہے۔ جو اس خطے کے کلچر کی ساخت میں گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں۔
جناب اورنگزیب خان کھیچی ، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ وثقافت نے اس نئےثقافتی ڈایوراما کا افتتاح کیا۔ اپنے ریمارکس میں وزفاقی وزیر نے کہا کہ “مئو کمیونٹی پاکستان کی ثقافتی مٹی میں ایک متحرک اور لازمی حصہ ہے۔ ان کا عظیم ورثہ، استقامت کی قدریں، اور مقامی روایات میں ان کی شراکتیں محفوظ کرنے کے قابل ہیں۔ لوک ورثہ میں اس ثقافتی ڈایورامہ کا قیام ہمارے متنوع شناختوں کو تسلیم کرنے کی جانب ایک قابل تعریف قدم ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ایک زندہ ثقافت کی دستاویز بناتا ہے بلکہ حکومت کے ثقافتی شمولیت اور قومی اتحاد کے عزم کی بھی توثیق کرتا ہے-پارلیمانی سیکریٹری فراح ناز ، وفاقی سیکریٹری اسد الرحمان گیلانی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی-میوکمیونٹی کے افراد کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ میو اتی موسیقی اور رواہتی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
پہلے، اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر محمد وقاص سلیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، لوک ورثہ نے کہا: ‘یہ ڈایوراما لوک ورثہ کی ثقافتی نمائندگی میں شمولیت کے عزم کا حصہ ہے۔ پاکستان کی ہر کمیونٹی کی ایک کہانی ہے، اور ایسے پلیٹ فارمز کے ذریعے، ہم ان کہانیوں کو قومی بیانیے میں شامل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

یہ اقدام لوک ورثہ کے وسیع تر وژن ‘ثقافت کے ذریعے کمیونٹی کی ترقی’ کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو ان ثقافتی جماعتوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو کم نمائندگی یافتہ اور حاشیہ پر ہیں، ان کی روایات اور شناختوں کو عوامی پلیٹ فارم جیسے میوزیم اور ثقافتی میلے کے ذریعے اجاگر کرتا ہے۔ لوک ورثہ ایک قومی عجائب گھر برائے نسل شناسی کے لیے ایک ممتاز ادارہ ہے جو پاکستان کے تمام اہم کمیونٹیز اور صوبوں کی نسل شناسی کی نمائشیں پیش کرتا ہے۔ یہ قومی انضمام، ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے، اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

You might also like

Comments are closed.