سمانتھا، ڈیوڈ بیکہم کی مداح، عظیم شخصیت قرار دے دیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔سمانتھا، ڈیوڈ بیکہم کی مداح، عظیم شخصیت قرار دے دیا، سمانتھا نے سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، سابق برطانوی فٹبالر سے ممبئی میں تقریب میں ملاقات کے بعد اداکارہ نے خوب تعریفی کلمات کہے۔ خوبرو بالی ووڈ و تیلگو اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے اورانہیں عظیم والد اور شوہر قرار دیدیا۔

سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کے بعد اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے ان کیلئے خوب تعریفی کلمات کہے۔سمانتھا اور انگلینڈ کے سابق فٹبال کپتان ڈیوڈ بیکہم نے حال ہی میں ممبئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں یونیسیف کے سفیر کی حیثیت سے دونوں نے اپنے فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

انڈین فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے تقریب کے بعد ہفتے کے روز ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیکہم کو ایک عظیم والد اور شوہر قرار دیا۔سمانتھا نے جو ویڈیو پوسٹ کی اس میں وہ ڈیوڈ بیکہم سے ملنے سے پہلے اور بعد میں ان کے بارے میں بات کرتی نظر آئیں۔بیکہم سے ملاقات کے بعد سمانتھا ان سے مزید متاثر نظر آئیں۔

ڈیوڈ بیکہم بااصول، عظیم والد، عظیم شوہر، کمیونٹی کے لیے ایک ستون کی حیثیت رکھتے ہیں اور اگر آپ کسی مینٹور کی تلاش میں ہیں تو میرے خیال میں یہ وہی شخص ہیں جنہیں اس حوالے سے دیکھنا چاہیے۔سمانتھا نے ویڈیو نے کیپشن میں لکھا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اتنا دیرپا تاثر چھوڑتے ہیں، جیسے انہوں نے چھوڑا ہے، ڈیوڈ بیکہم ایک حقیقی سرپرست اور رول ماڈل ہیں اور میں شکر گزار ہوں کہ ہم ایک دوپہر ایک ساتھ گزار سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.