شارٹ کٹ کی شہرت عارضی، محنت مستقل رہتی ہے، میگھا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔شارٹ کٹ کی شہرت عارضی، محنت مستقل رہتی ہے، صاف ستھری،پائیدار شہرت راتوں رات نہیں ملتی،طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے‘ کچھ لوگ گائیکی کو پارٹ ٹائم کام سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ گائیکی آسان نہیں ہوتی بلکہ ایک گانے کی تیاری میں مسلسل کئی روز تک محنت کرنا پڑتی ہے۔

پاکستان کی معروف گلوکارہ میگھا کا کہنا تھا کہ صاف ستھری اور پائیدار شہرت راتوں رات نہیں ملتی اس کے لئے طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے، شارٹ کٹ والوں کی شہرت موسمی پرندوں کی طرح ہوتی ہے جو آتی ہے اور چلی جاتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ کچھ لوگ گائیکی کو پارٹ ٹائم کام سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

میگھا کا کہنا تھا کہ لوگوں کے دلوں میں اترنے والی موسیقی کی تیاری میں مسلسل کئی روز تک محنت کرنا پڑتی ہے پھر جا کر ایک گا نا تیار ہوتا ہے۔ میر ی کوشش ہوتی ہے کہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گانے پیش کروں، میرے پرستاروں میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں اس لئے میں ان کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے پراجیکٹ تیار کرتی ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.