حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان کا یہ دورہ سری لنکن ٹیم کیلئے نہایت یادگار رہا، حکومتِ اور سیکیورٹی فورسز کا فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی سپنرز خطرناک ہونگے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے حکومتِ اور سیکیورٹی فورسز کو بہترین اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوے کہاکہ پاکستانی شائقین نے سری لنکن ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی سپنرز خطرناک ہونگے۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ دورہ ان کی ٹیم کے لیے نہایت یادگار رہا۔ پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے ہر جگہ سری لنکن اسکواڈ کو بھرپور سپورٹ دیا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔شاناکا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور سیکیورٹی فورسز نے بہترین اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی، جس کی بدولت کھلاڑیوں نے خود کو محفوظ محسوس کیا اور پوری توجہ کھیل پر رکھی۔
سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کر بہت مزا آیا اور یہاں کے حالات، ماحول اور لوگوں کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔فائنل میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ جس انداز سے ہماری بیٹنگ کا آغاز ہوا، اختتام ویسا نہیں رہا۔ پاکستانی بولرز نے فائنل میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہمیں سخت چیلنج دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں، اور وہ عالمی ایونٹ میں خطرناک ٹیم ثابت ہوسکتی ہے۔