قانونی جنگ کا یہ معاملہ 2021میں اس وقت شروع ہوا جب کنگنا رناوت نے کسان تحریک کے دوران بزرگ خاتون کسان کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر کسان خاتون نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔اب حال ہی میں بھارتی پنجاب کے شہر بٹھنڈہ کی مقامی عدالت نے اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کی 2021کے ہتکِ عزت کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔
کنگنا رناوت اداکارہ نے عدالت میں اپنے ماضی کے ٹوئٹ پر معافی مانگی اور 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پیش کیے، جس کے بعد ان کی ضمانت منظور ہوگئی۔تاہم کسان خاتون کا کہنا ہے کہ کنگنا مجھ سے کبھی نہیں ملی، میں انہیں معاف نہیں کروں گی، وہ ایک بڑی اداکارہ اور سیاسی رہنما ہیں، جبکہ میں ایک چھوٹی کسان ہوں، پھر بھی اس نے مجھے اس عمر میں عدالت تک پہنچایا دیا۔انہیں احساس ہونا چاہیے کہ ان کے دورے سے سرکاری خزانے کو کتنا نقصان ہوا اور عوام کو کتنی پریشانی ہوئی، لیکن وہ کہتی ہیں کہ ان کی بات کو غلط رنگ دیا گیا، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔مذکورہ کسان خاندان کے مطابق اداکارہ سے قانونی لڑائی شہرت یا سیاست کی نہیں بلکہ اپنے وقار کی لڑائی ہے۔