جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، افغانستان سے دہشتگردی قبول نہیں، فیلڈ مارشل

حال نیوز۔۔۔۔۔۔جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، افغانستان سے دہشتگردی قبول نہیں، اپنی سرزمین پر افغانستان سے دہشتگردی برداشت نہیں کی جائیگی،خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔ پاکستان اپنی سرزمین پر افغانستان سے دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی لچک اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سربراہ پاک فوج کا افغان طالبان کے رویے پر تشویش کا اظہار، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر پشاور میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغان طالبان کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین پر دہشتگردی برداشت نہیں کریگا،خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر پشاور میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، انہیں سرحدی امن، آپریشنل تیاری اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف فوج سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا۔ آرمی چیف نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور حالیہ پاک افغان کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے افغان طالبان کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی حمایت یافتہ گروہوں ’فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی لچک اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.