حال نیوز۔۔۔۔۔۔ ناکام منصوبہ بندی اور غلط انتخاب ٹیم کے مسائل کی بڑی وجہ ہیں، محمدحفیظ پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر برس پڑے۔ شاہین اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی 20 کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اوپنر بلے باز محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ شاہین اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی 20 کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دینے سے دیگر فارمیٹس خود بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ناکام منصوبہ بندی اور غلط انتخاب ٹیم کے مسائل کی بڑی وجہ ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے مثبت ذہنی رویہ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ اعتماد رکھنے والا کھلاڑی باصلاحیت کھلاڑی سے بہتر ثابت ہوتا ہے، کیونکہ کھیل میں ذہنی مضبوطی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ناکامیاں منفی سوچ کو جنم دیتی ہیں، اور یہی وہ مقام ہے جہاں اس وقت پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ محمد حفیظ نے زور دیا کہ اگر ٹیم کے اندر مثبت اور پُراعتماد ماحول پیدا کیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، اور کھلاڑی دوبارہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔