حال نیوز۔۔۔۔پی ٹی آئی کی قیادت اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا کسی صورت قبول نہیں فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جس کی ابتدا یا انتہا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، شمع جونیجو کہاں کہاں گئی، اس کے ہاتھ کون کون سی خفیہ دستاویزات لگیں، اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔
اسمبلی اجلاس کے بعد تحریک انصاف نے اسمبلی کے اندر ہی اپنی عوامی اسمبلی کا اجلاس شروع کردیا جہاں ہر تمام اراکین موجود رہے، اس کے علاوہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی پی ٹی آئی کے اراکین کے ساتھ بیٹھ گئے، پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے گئے۔ عوام اسمبلی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف قرار داد منظور کر لی گئی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے عوامی اسمبلی میں متعدد قراردادیں پیش کی گئیں، جن میں سے پی ٹی آئی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ سے کسی دوسری جیل منتقل کرنے اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے قید ہونے کے خلاف بھی قراداد منظور کی گئی، عوام اسمبلی میں پی ٹی آئی نے شمع جونیجو کے معاملے پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔