اداکارہ میرا نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

حال نیوز ۔۔۔۔۔۔۔اداکارہ میرا نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ اداکارہ میرا کی جانب سے شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان اور جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل آرمی چیف کو سفارتی سطح پر کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔معروف اداکارہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کی جانب سے شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کو گریٹ گائے یعنی زبردست افراد قرار دینا خوش آئندہ بات ہے، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور پاکستانی قیادت کے درمیان اچھی ملاقات ہوئی جب کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے بھی ملک کی عالمی سطح پر عزت ہوئی ہے۔اداکارہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو اہم ترین قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ممالک کا فائدہ ہوگا۔

میرا نے شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان کی جنرل اسمبلی اقوام متحدہ سے خطاب کی تعریفیں کیں اور ان کی تقریر کو انتہائی اچھا قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے شاندار خطاب میں کشمیر کا ذکر کیا اور ان کا خطاب پاکستان کی عالمی سفارت کاری کی کامیابی کا عکس تھا۔میرا نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کو دل سے مبارک باد بھی پیش کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.