حال نیوز۔۔۔۔۔۔جے کے رولنگ نے ایما واٹسن اور ڈینیئل ریڈکلف سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔ ہالی وڈ کی معروف لکھاری اور ہیری پوٹر سیریز کی خالق جے کے رولنگ نے ہالی وڈ کی اداکارہ ایما واٹسن اور دیگر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایما واٹسن کی جانب سے اپنے حالیہ بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ رولنگ سے تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہیں۔ اس بیان پر جے کے رولنگ نے ردعمل دے دیا۔
جے کے رولنگ کا کہنا تھا کہ میں ایما واٹسن اور ڈینیئل ریڈکلف کو کسی صورت معاف نہیں کر سکتی، کیونکہ ان کی نکتہ چینی کے بعد مجھے قتل، ریپ اور تشدد کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ان کے مطابق سالہ واٹسن اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ وہ کتنی بے خبر ہیں۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا کہ ایما واٹسن نے اپنی زندگی کی بیشتر جدوجہد دولت اور شہرت کے سائے میں نہیں دیکھی، میں نے غربت میں رہتے ہوئے وہ کتاب لکھی جس نے ایما کو شہرت دلائی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بخوبی احساس ہے کہ خواتین کے حقوق کی پامالی، جس میں ایما نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا،عام خواتین اور لڑکیوں کے لیے کتنی تکلیف دہ ہے۔مصنفہ نے مزید کہا کہ ایما کو حق ہے کہ وہ مجھ سے اختلاف کریں اور اپنی رائے عوام کے سامنے رکھیں، لیکن مجھے بھی وہی حق حاصل ہے اور میں نے آخرکار اس کا استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔