غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے ہماری بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی، سلمان / صائم

حال نیوز۔۔۔۔۔غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے ہماری بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہے گی،میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی۔ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ غلطیوں پربات ضرور کی جاتی ہے،کیونکہ غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے۔جس گراؤنڈ پربھی جاتے ہیں، اس کے اعداد وشمار دیکھتے ہیں، گراؤنڈ کے اوسط اسکور سے زیادہ رنز کرنیکی کوشش کرتے ہیں، میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی۔ میری پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔

اسٹیڈیم میں اوس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کی۔ ہمارے بیٹرز جنوبی افریقہ کی بولنگ کا اچھا مقابلہ نہیں کرسکے، بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی، مگر کوشش جاری ہے۔ پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں اوس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کی۔اوپنر بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹرز جنوبی افریقہ کی بولنگ کا اچھا مقابلہ نہیں کرسکے، ہماری بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی، مگر کوشش جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے آل آؤٹ پر نہیں بلکہ مجموعی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے، گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔صائم ایوب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.