شہباز شریف اچھا آدمی، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر زبردست فائٹر ہے‘ ٹرمپ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اچھا آدمی ہے، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ایک زبردست فائٹر ہے۔ ایٹمی جنگ کی صورت میں نیوکلیئر ڈسٹ ہر طرف پھیلتی، سب متاثر ہوتے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران 7نئے خوبصورت طیارے مار گرائے گئے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بات ٹوکیو میں بزنس لیڈر سے خطاب میں کہی

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں اور اسطرح انہوں نے دنیا کی بہت خدمت کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کہا کہ اگر آپ نے جنگ کی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ کی صورت میں نیوکلیئر ڈسٹ ہر طرف پھیلتی، سب متاثر ہوتے اور امریکا نے ان پر واضح کیا کہ اگر جنگ کی تو ہم تجارتی معاہدے نہیں کریں گے اور اسطرح چوبیس گھنٹے میں معاملہ ختم ہوگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت میں حیران کن تھا اور ہم نے ایسے کئی اقدامات کیے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق جنگیں روکنے میں ستر فیصد حصہ تجارت کا ہے، ہم نے اپنا دماغ استعمال کیا کیونکہ وہ ہم سے تجارت چاہتے ہیں اور حیران کن تھا کہ کتنی جلدی وہ امریکا کے ساتھ معاہدوں کے قابل ہوگئے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ 10برسوں تک لڑتے رہتے اور اس میں لاکھوں لوگ مارے جاتے، ہم خوش ہیں کہ جنگ روک دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.