حال نیوز۔۔۔۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخائر کی تمام تر معلومات موجود ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ یہ کہاں محفوظ کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے یہ انٹیلی جنس معلومات امریکہ کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہے، ہمیں اس کے مقام کے بارے میں بہت واضح اندازہ ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق موسم گرما کے آغاز میں ایران کے پاس ساٹھ فیصد خالص افزودہ یورینیم کی چار سو کلوگرام سے زیادہ مقدار موجود تھی۔ اس کے بعد اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ چھیڑی۔
اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ اسرائیل جس کے بارے میں عام تاثر ہے کہ اس کے پاس خفیہ ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے، ایران کے یورینیم پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے تو انہوں نے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران پر سفارتی اور اقتصادی دبا برقرار رکھنا ہوگا تاکہ یہ پیغام واضح ہو کہ ہم اسے ایٹمی بم بنانے کی کوششوں پر کسی طور برداشت نہیں کریں گے۔