جھوٹ بولنے والے اپنا وقت ضائع کرتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا، سلمان خان

حال نیوز۔۔۔۔ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان نے بلاک بسٹر فلم دبنگ کے ڈائریکٹر ابھینوکشیپ کے الزامات کا جواب دے دیا۔یاد رہے کہ دبنگ فلم کے ڈائریکٹر نے حال ہی میں سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر متعدد سنگین الزامات لگائے تھے۔

بگ باس میں سلمان خان نے کچھ ایسا کہا جس سے محسوس ہوا کہ وہ ابھینو کے الزامات پر ردعمل دے رہے ہیں۔جب سلمان نے تانیا مِٹل کی سالگرہ منائی، تو تانیا نے جذباتی انداز میں کہا، میں چاہتی ہوں کہ سلمان سر ممبئی میں میرے خاندان کا حصہ بن جائیں، تاکہ وہاں رہتے ہوئے میں خود کوغیر محفوظ محسوس نہ کروں۔

جواب میں سلمان خان نے ابھینو کے الزامات پر بلاواسطہ اشارہ کیا اور کہا، جو سب میرے ساتھ جڑے ہیں یا جڑے تھے، آج کل انکی بھی آواز بلند ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ بیٹھے بیٹھے بھی باتیں کر رہے ہیں، جو پہلے مجھے بہت پسند کرتے تھے۔ اب وہ اپنا وقت ضائع کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں باتیں بناتے ہیں اور بے مقصد چیزیں پھیلاتے ہیں۔  ان کے پاس کام نہیں ہے اور وہ یہ سب کام نہ ہونے کی وجہ سے کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.