اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے لائی ہوں نہ لاؤنگی، اریکا حق

حال نیوز۔۔۔۔پاکستان کی معروف ماڈل و ٹک ٹاکر اریکا حق نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میں نے مشہور ہونے کے لیے کبھی کسی لڑکے کے ساتھ کپل ویڈیوز نہیں بنائیں، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ اپنے بل بوتے پر شہرت حاصل کریں، اس لیے جب لوگوں نے ان کا نام اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تو انہیں یہ اچھا نہیں لگا۔اریکا حق کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے کبھی نہیں لاؤں گی۔

اریکا حق کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی لڑکے کے ساتھ کپل ویڈیو نہیں بنائی اور اپنی محنت سے شہرت حاصل کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی اتنی ہی دکھاتی ہیں جتنی ضروری ہوتی ہے، ان کی شخصیت دوستوں میں اور گھر میں مختلف ہوتی ہے اور انہوں نے شروع ہی میں یہ سمجھ لیا تھا کہ سوشل میڈیا پر کیا دکھانا ہے اور کس حد تک دکھانا چاہیے۔

اریکا حق نے کہا کہ ماضی میں میں نے عاصم اظہر کے ساتھ میوزک ویڈیو کی تھی، جس پر کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو مجھے اندازہ ہوا کہ ٹرولنگ کس طرح کی جاتی ہے اور وہ اس سے کافی ڈپریس بھی ہوئی تھیں۔معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ بعد میں میں سمجھ آیا کہ لوگ اس لیے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ خود اس مقام پر نہیں پہنچ سکے جہاں وہ ہیں اور اسی لیے وہ تنقید کرتے ہیں۔

اریکا حق نے یہ بھی کہا کہ شروعات میں جب وہ مشہور ہوئیں تو دیگر ٹک ٹاکرز وائرل ہونے کے لیے ان کا نام لیا کرتے تھے، جسے وہ پسند نہیں کرتی تھیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.