محسن نقوی کسی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کیلئے موزو نہیں ہیں، انڈین کرکٹ بورڈ

حال نیوز۔۔۔۔انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی پاکستان گورنمنٹ کے مرکزی لیڈر ہیں۔

دیواجیت کا کہنا تھا کہ محسن نقوی ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز بھارت کو واپس کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کھیل کے میدان میں یک طور پر ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیااس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.