حال نیوز۔۔۔۔۔۔ایپل کمپنی کی جانب سے تیار کئے جانے والے کے نئے میک بک پرو ماڈلز جو انٹرنل طور پر’جے 714’ اور ’جے 716‘ ہے، پیداوار کے آخری مراحل میں ہیں۔
ایپل کمپنی کے میک بُک ایئر کے فریش ماڈلز جے 813 اور جے 815 اور دو نئے بیرونی ڈسپلے جے 427 اور جے 527 بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔ انکی لانچ کی اس سال کے آخر یا 2026 کے پہلے سہ ماہی میں، یہ پروڈکشن شیڈولز پر منحصر ہے۔
معروف موبائل کمپنی ایپل کا اگلا بڑا منصوبہ اپنی مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی پر بھی مرکوز ہے۔ گزشتہ سال ایپل نے اپنا ایپل انٹیلی جنس پلیٹ فارم متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد آئی پیڈ، آئی فون، اور میک میں اے آئی ٹولز کو گہرائی سے انٹیگریٹ کرنا تھا۔
ناقدین نے اس پلیٹ فارم کی سادگی پر اعتراض کیا تھا، کیونکہ اس میں چیٹ جی پی ٹی یا جیمنائی جیسے چیٹ بوٹس کی مانند بات چیت کی صلاحیتیں نہیں تھیں۔
اپیل کے حال ہی میں لائونچ ہونے والے آئی فون 17 پرو کے بارے میں کچھ چہ میگوئیاں پیدا کی گئیں ہیں۔ کچھ صارفین نے ڈیمو یونٹس میں اسکریچز دیکھیں، جس سے ڈیزائن کی پائیداری پر سوالات اُٹھنے لگے۔
ایپل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ نشانیاں میگ سیف چارجنگ اسٹینڈز کی وجہ سے پڑی ہیں اور اس کا ڈسپلے گلاس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایپل نے اسٹورز میں ڈیمو یونٹس کو صاف کرنے کے لیے اپنے ملازمین کو ہدایت دی ہے تاکہ اس مسئلے کو خرابی سمجھا نہ جائے۔