راکھی ساونت سلمان کی حمایت میں سامنے آگئی، ابھینو کشیپ کو دھمکی دے ڈالی


حال نیوز۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کی متنازعہ ترین اداکارہ راکھی ساونت سلمان کی حمایت میں سامنے آگئی، ابھینو کشیپ کو دھمکی دے ڈالی۔ دبن فلم کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کچھ عرصے سے مسلسل سلمان خان اور انکے خاندان پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈین اداکارہ اور میڈیا پرسنالٹی راکھی ساونت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھرتی پر دیوتا قرار دیتے ہوئے فلم دبنگ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو خبردار کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ابھینو کشیپ، سلمان خان اور انکے خاندان پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔

راکھی ساونت نے اس موقع پر سلمان خان کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ساز ابھینو کشیپ کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور 2010کی ہٹ فلم دبنگ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ میں تنازع چل رہا ہے اور ابھینو کے الزامات پر مبنی بیانات اکثر شہ سرخیاں بن جاتے ہیں۔ اس صورتحال پر راکھی ساونت سلمان خان کی دفاع میں سامنے آئی ہیں۔انھوں نے ابھینو کشیپ کو جھوٹا قرار دیا اور کہا اگر آئندہ ابھینو مجھے ملا تو میں اسے انڈے ماروں گی۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ سلمان خان زمین پر دیوتا ہے۔سلمان خان نے میرے لیے بہت کچھ کیا، میں جب مشکل اور پریشانی میں تھی تو انھوں نے مجھے بگ باس میں کام دیا، یہاں تک کہ میری والدہ کے کینسر کے علاج کے لیے میری مالی مدد بھی کی۔راکھی نے مزید کہا کہ آجکل ایک شخص ہے جو سلمان خان کے خلاف بہت بول رہا ہے، یہ گنجا مجھے جہاں بھی ملا میں اسے چپل سے ماروں گی۔ کسی نے اسے ایک بار فلم دبنگ کی ہدایتکاری کی جاب دے دی تھی، میں تو اسے جانتی تک نہیں تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.