روہت شرما اور ویرات کوہلی کی حمایت میں اے بی ڈویلیئرز کھل کر سامنے آ گئے

حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی کی حمایت میں ساؤتھ افریقہ کے سابق جارحانہ بلے باز اے بی ڈویلیئرز کھل کر سامنے آ گئے۔ ویرات کوہلی اور روہت شرما پر تنقید کرنیوالوں کو ”لال بیگ‘‘قرار دیدیا۔ سمجھ نہیں آتا کیوں لوگ ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مسٹر 360 کے نام سے مشہور بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کے دو تجربہ کار بیٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو ”لال بیگ‘‘قرار دیدیا۔

آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے ایک ففٹی اور ایک سنچری اسکور کی جبکہ ویرات کوہلی ابتدائی دو میچز میں ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں 74 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی پلان کے تحت شبمن گل کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے تاہم کچھ ناقدین کی جانب سے تجربہ کار بیٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنے فیس بک لائیو سیشن کے دوران اے بی ڈویلیئرز نے تجربہ کار بھارتی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے لیا۔

اے بی ڈویلیئرزسابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کیوں لوگ ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی کی، یہ بہترین وقت ہے کہ ان کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔اے بی ڈویلیئرز نے کہاکہ دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران شدید تنقید کا سامنا کیا، ہر کسی نے دونوں کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔سابق پروٹیز کھلاڑی نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے عظیم کھلاڑیوں کے خلاف منفی رویے کا مسلسل اظہار نقصاندہ اور اْن حمایتوں سے انحراف ہے جن کے وہ حقدار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.