بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، سینیٹر منظور کاکڑ

حال نیوز۔۔۔۔ سیکرٹری جنرل بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی تمام اقوام کا گل دستہ ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے بی اے پی نے روزِ اول سے عوامی خدمت اور صوبے کی تعمیر و ترقی کو اپنا نصب العین بنایا ہے اور یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی پارٹی قیادت اور کارکنوں کا مجھ پر ایک بار پر اعتماد کو بحال رکھنے کے لئے محنت اور کوششیں جاری رکھوں گا۔

بی اے پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ عمل پارٹی کی مضبوطی، شفافیت اور عوامی اعتماد کی علامت ہے پارٹی قیادت عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع، تعلیم و صحت کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، اور بی اے پی عوامی امنگوں کے مطابق ملک کے روشن مستقبل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ بی اے پی نے ہمیشہ اتحاد، ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔ پارٹی نے بلوچستان اسمبلی، ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں سمیت ہر پلیٹ فارم پر نہ صرف صوبے کے عوامی مسائل اجاگر کئے ہیں بلکہ قومی سطح پر بھی بلوچستان کے حقوق کے لئے بھرپور آواز بلند کی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیاب انٹرا پارٹی انتخابات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بی اے پی ایک جمہوری جماعت ہے جو اندرونِ خانہ بھی جمہوری رویوں کو پروان چڑھاتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.