حال نیوز۔۔۔۔ وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ خوش آئند ہے، ہم انسانیت سے محبت اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ چند لوگ محض پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں،جبکہ مسلم لیگ (ن)کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود ہے اور پوری مسلم لیگ (ن)قیادت کی اولین ترجیح بھی ملک میں خوش حالی اور ترقی لانا ہے۔
وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا امیر مقام کا کہنا تھا کہ ملک اور صوبے کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد خیبر پختونخوا میں بھی تبدیلی آئے گی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان اکیلے نہیں ہیں، وفاقی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان خود گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں سیلاب اور اس کے بعد پیدا پونے والی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔