حال نیوز۔۔۔۔ پاکستان کے مایہ ناز اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے پیسر بمرا اور 3 چھکے لگا دیئے۔ بمرا کو تین چھکے لگانے کے بعد پاکستانی بیٹر دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جس نے بمرا کو تین چھکے لگائے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 3میچوں میں جسپریت بمراہ کو 3چھکے لگا چکے ہیں۔بھارت کے خلاف فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے 38گیندوں پر 57رنز کی اننگز کھیلی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025کے فائنل میں پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے خلاف اہم ریکارڈ بنالیا۔صاحبزادہ فرحان بھارتی فاسٹ بولر جسمپریت بمراہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔