وہ ہیمیش ریشمیا کو بلاتے اور ان سے یہ گانا سننے کے بعد خوب روتے اور پھر اپنا سین مکمل کرواتے تھے۔سلمان کو خاص طور پر گانے کی لائن کیوں کسی کو وفا کے بدلے وفا نہیں ملتی میں اپنے ذاتی درد کی پرچھائی نظر آتی تھی۔ سلمان چاہتے تھے کہ یہ گانا ایشوریا تک پہنچے تاکہ وہ ان کے دکھ کو محسوس کر سکیں۔ کیونکہ اس وقت ان کی روح ایشوریا کی یاد میں زخمی تھی، جس کی تکلیف کا اندازہ ان کے بہتے آنسووں سے بخوبی لگایا جاسکتا تھا۔
”تیرے نام“میں سلمان خان نے ایک ٹوٹے ہوئے اور پاگل پن کی حد تک محبت کرنے والے عاشق کا کردار ادا کیا، جو حقیقت میں ان کی ذاتی زندگی کے حالات سے جڑا ہوا محسوس ہوتا تھا۔ ناظرین نے بھی اس کردار کو بے حد پسند کیا اور یہ فلم سلمان کے کیریئر کا ایک اہم موڑ بنی۔سلمان خان اور ایشوریا رائے کی ملاقات ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔
فلم میں ان کی جوڑی اتنی کامیاب رہی کہ حقیقی زندگی میں بھی دونوں کے درمیان رومانس شروع ہوگیا۔2002 تک یہ رشتہ ختم ہوگیا، جس کے بعد یہ جوڑی بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ مشہور ہونے والی عشقیہ کہانیوں میں شامل ہو گئی۔بعد ازاں ایشوریا نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کرلی اور ان کی ایک بیٹی، آرادھیا بچن ہے۔
سلمان خان نے شادی نہیں کی اور آج بھی ان کی ذاتی زندگی پر مداحوں کی نظر لگی رہتی ہے۔سمیر انجان، بالی وڈ کے سب سے کامیاب نغمہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں وہ 500 سے زائد فلموں کے لیے 4000 سے زیادہ گانے لکھ چکے ہیں۔ انہوں نے ندیم-شرون، انو ملک اور ہیمیش ریشمیا جیسے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور فلمی موسیقی کو نئی پہچان دی۔