کوئی ریاست مخالف بیانیہ لیکر چلے گا تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (حال نیوز )مشیر وزیراعظم راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملیں، پیپلز پارٹی کو غلط ملیں تو واپس کر دے،دہشتگردی ریاست کی ریڈلائن ہے،کوئی مخالف بیانیہ لے کر چلے گا تو پابندیوں کا سامنا ہو گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میں صوبوں کا معاملہ نہیں آتا(ن )لیگ کو رائے قائم کرنے کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی کو مخصوص نشستیں غلط ملی ہیں توواپس کردیں، ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکاسیاست میں مقام ہے،ان کی بات کی وضاحت خودکرسکتے ہیں،بلاول بھٹو نے کہا ہے کسی نے ان سے صوبوں کی بات نہیں کی، صوبے بنانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، صوبوں کامعاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تون لیگ مقف اختیار کرے گی، جب تک پارلیمنٹ میں صوبوں کا معاملہ نہیں آتان لیگ کو رائے قائم کرنے کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی کو مخصوص نشستیں غلط ملی ہیں توواپس کردیں، ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملی ہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان ٹھیک ہے ،کسی کو ٹشو پیپر اور کاغذی وزیراعظم،صدر نہیں ہوناچاہیے، بلاول بھٹو اچھے سیاستدان کی مثال بنیں تاکہ تقلید کریں۔ انہوں نے کہاکہ 26ویں اور 27ویں ترمیم میں کوئی استعمال نہیں ہوا، 26ویں اور 27ویں ترمیم میں کوئی ٹشو پیپر نہیں بنا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے میثاق جمہوریت کرلیاتھا، سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے،معاملات حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ریاست کی ریڈلائن ہے،کوئی مخالف بیانیہ لے کر چلے گا تو پابندیوں کا سامنا ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.