بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے ایک اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈین شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے ایک اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔ مردوں کی انا کا سامنا کرنے کیلئے خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں بطور خاتون اداکارہ مردوں کی انا سے نمٹنے کے لیے ان کے سامنے خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہیں تاکہ کوئی ناراض نہ ہو۔

اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ انڈین فلم انڈسٹری میں مردوں کی انا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ میرے کام کے ماحول میں مجھے کچھ مراعات حاصل ہیں لیکن میرے لیے یہ زیادہ تر چینلجز مردوں کی انا کے ساتھ نمٹنے کے حوالے سے رہے ہیں۔جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ اگر میری کوئی رائے ہو جیسے کہ حال ہی میں ایسی جگہوں پر میں موجود رہی ہوں جہاں میں اپنی بات بلا جھجک کہہ سکتی تھی، لیکن میں ان جگہوں پر بھی رہی ہوں جہاں مجھے خود کو بیوقوف ظاہر کرنا پڑا۔

انڈین فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ آپ کو خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کن معاملات میں شامل ہونا ہے اور کن سے دور رہنا ہے اور یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ کس طرح اپنی بات کسی کو ناراض کیے بغیر کہی جائے۔جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ وہ اکثر ایسا ظاہر کرتی ہیں جیسے انہیں سین سمجھ نہیں آ رہا بجائے اس کے کہ وہ اس سے اختلاف کریں، مجھے معلوم ہے یہ بات منطقی نہیں لگتی لیکن میں اسے جانے دوں گی اور اگلی بار میں اپنی رائے بتاؤں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.