حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔جیوانی سے سرکریک تک پاکستان نیوی اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے، نویں نسل آپریشنل صلاحیتیں مضبوط، ساحل سے اندرونِ سمندر تک ردِعمل تیز اورموثرہوگا۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے سر کریک دورہ کے دوران تین جدید 2400ٹی ڈی ہوور کرافٹس کا بیڑا متعارف کرایا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ سر کریک سے لے کر جیوانی تک پاک بحریہ اپنی خودمختاری اور بحری حدود کے ہر انچ کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان کے سر کریک میں آپریشنل تیاریوں اور اگلے مورچوں کے دورے کے دوران کیا، جہاں انہوں نے پاک میرینز میں شامل ہونے والے جدید ہوور کرافٹس کا عملی جائزہ بھی لیا۔دورے کے دوران پاک بحریہ میں تین جدید 2400ٹی ڈی ہوور کرافٹس متعارف کرائے گئے جو گہرے پانی، ریت کے ٹیلے، دلدلی اور کیچڑ زدہ ساحلی علاقوں سمیت ان علاقوں میں کام کرسکتے ہیں جہاں روایتی کشتیاں رسائی نہیں پا سکتیں۔
سربراہ پاکستان نیوزی کا کہنا تھا کہ یہ ہوور کرافٹس پاک بحریہ کی آپریشنل لچک اور ردِعمل کی رفتار میں نمایاں اضافہ کریں گے اور دشمن کے خلاف موثر، فیصلہ کن کارروائی کا باعث بنیں گے۔ایڈمرل نوید اشرف کا خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ سر کریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کے ہر انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے۔ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ہمارے عزم کی طرح مضبوط ہیں ساحل سے سمندر تک ہمارا دفاع ہر لمحہ متحرک اور تیار ہے۔
پاکستان نیوزی کے سربراہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے ساتھ دورے میں متعلقہ کمانڈرز اور آپریشنل افسران بھی موجود تھے جنہوں نے آپریشنل تیاریوں، تربیت اور لاجسٹک تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پاک بحریہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ موجودہ خطے میں سمندری سلامتی کے علاوہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تیاری کر رہی ہے اور بیرونی و داخلی خطرات کا سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔