حال نیوز۔۔۔۔۔۔چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اردن، شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقاتیں کیں۔ فوجی و دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق‘شاہ عبداللہ کا پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔ پاکستان اور اردن نے فوجی و دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اورشاہ عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار پہنچایا، اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کے لئے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیافیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی، اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسن بن عبداللہ دوئم بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کہا گیا۔
افواج پاکستان کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار پہنچایا، اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کے لئے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے لئے کاوشوں کو سراہا۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے بھی ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور اردنی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز اعمان میں ہوئی، جنرل ہیڈ کوارٹرز عمان پہنچنے پر آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ادرنی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔