پاکستان اور بنگلہ دیش کا بحریہ اور فضائیہ میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بحریہ اور فضائیہ میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور بنگلہ دیش کی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا عیادہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تعلقات کو باہمی احترام اور خودمختار مساوات کی بنیاد پر مزید گہرا کیا جائے گا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس اور بنگلادیش کی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات کی اور دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔گزشتہ سال اگست میں عوامی تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جسکے باعث تجارت اور دوطرفہ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورہ بنگلا دیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نازم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرول حسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون میں بہتری کے حوالے سے امید ظاہر کی اور عسکری سطح پر تعلقات اور مشترکہ اقدامات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورتِ حال اور سیکیورٹی کے چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو باہمی احترام اور خودمختار مساوات کی بنیاد پر مزید گہرا کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.