بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق، 28 زخمی

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں ہفتے کو ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق 28 زخمی ہو گئے۔
ترجمان لیویز فورس بلوچستان کے مطابق ہفتہ کو ضلع پنجگور میں خوفناک ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا،جہاں کراچی سے پنجگورآنےوالی کوچ ایرانی تیل اور ڈیزل سے لدی گاڑی سےٹکراگئی جس کے نتیجےمیں کوچ میں آگ لگ گئی ،حادثے میں 8 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہو گئے ،جاں بحق افراد میں 6 کا تعلق خضدار سے تھا جبکہ دوسرا حادثہ پشین کی تحصیل خانوزئی میں پیش آیا جہاں کوئٹہ سےپنجاب جانے والی کوچ گاڑی سےٹکرا گئی، حادثےمیں 3 افرادجاں بحق 25 زخمی ہو گئے،لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیاجہاں میتیں شناخت کےبعد ورثاء کےحوالےکردی گئین جبکہ زخمیوں کی طبی امداد دی جا رہی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.