آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی

:آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری وارم اپ میچ سے قبل قومی ویمنز ٹیم نے کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں تین گھنٹے طویل پریکٹس کی۔

پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے پاور ہٹنگ اور وکٹوں کے درمیان رننگ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جب کہ کوچنگ اسٹاف نے باؤلرز اور فیلڈرز کو تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ نیٹ پریکٹس سے پہلے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی۔ پاکستان ویمنز ٹیم (کل) اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی جب کہ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.