:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور علاقائی امن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے پاکستان مراکش تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔